ندا چوہدری اور زارا اکبر نے اپنی سکہ بند پرفارمنس سے دھوم مچا دی

ہفتہ 9 جنوری 2016 15:10

ندا چوہدری اور زارا اکبر نے اپنی سکہ بند پرفارمنس سے دھوم مچا دی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) اداکارہ ندا چوہدری اور زارا اکبر نے اپنی سکہ بند پرفارمنس سے اسٹیج ڈرامے کے پہلے روز ہی دھوم مچا دی ، دونوں اداکاراؤں کو عمدہ پرفارمنس پر ڈرامہ بینوں کی جانب سے زبردست داد دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محفل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” قہقوں کا سمندر “ میں اداکارہ ندا چوہدری نے منفرد ڈانس آئٹم پیش کر کے ڈرامہ بینوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا جبکہ اس کے ساتھ اداکارہ زارا اکبر نے بھی خصوصی آئٹم پر شاندار پرفارمنس سے ڈرامہ بینوں کو چند منٹوں کے لئے اپنے سحر میں مبتلا کر دیا ۔

دونوں سینئر اداکاراؤں کی شاندار پرفارمنس کے باعث محفل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ”قہقوں کا سمندر “ ڈرامہ بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر تنویر خان ہیں ۔