اداکارہ لائبہ خان نے معروف بزنس مین سے خفیہ طور پر شادی کر لی

ہفتہ 9 جنوری 2016 15:19

اداکارہ لائبہ خان نے معروف بزنس مین سے خفیہ طور پر شادی کر لی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) اداکارہ لائبہ خان نے خفیہ طور پر شادی کر لی ، شوبز حلقوں میں افواہیں سرگرم ہونے لگیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ لائبہ خان نے ایک معروف بزنس مین سے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے اور شوبز حلقوں میں ان کی شادی کے حوالے سے افواہیں عروج پر ہیں ۔ لائبہ خان نے دو سال قبل ہی شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور اسی دوران کی ان کی ایک معروف بزنس مین سے دوستی ہو ئی جس کے بعد انہوں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔ اس حوالے سے جب اداکارہ لائبہ خان سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو ان کا موبائل مسلسل بند تھا ۔