امیتابھ بچن کا بیماری کے دوران عقیدت اورمحبت کا اظہارکرنے والے مداحوں سے اظہارتشکر

ہفتہ 9 جنوری 2016 15:19

امیتابھ بچن کا بیماری کے دوران عقیدت اورمحبت کا اظہارکرنے والے مداحوں ..

ممبئی ۔ 09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء)بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے بیماری کے دوران عقیدت اورمحبت کا اظہارکرنے والے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن فلم ”تین“ کی عکسبندی کے کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور انکی پسلی متاثر ہوئی تھی ڈاکٹر نے کہا تھا کہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں 48 گھنٹے لگیں گے۔

اس دوران انکے مداحوں کی جانب سے انکی صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔اداکار نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب ٹھیک ہیں اور پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی فلم ”تین“ میں ان کے ساتھ ودیا بالن اور نوازالدین صدیقی بھی اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے ۔