فرحان اختر نے 42ویں سالگرہ منائی

ہفتہ 9 جنوری 2016 15:28

فرحان اختر نے 42ویں سالگرہ منائی

ممبئی ۔ 09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار اور ہدایتکار فرحان اختر نے اپنی 42ویں سالگرہ منائی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرحان اختر 9جون 1974ء کو سکرین رائٹر جاوید اختر کے گھر پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

فرحان اختر نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2001ء میں ریلیز ہونے والی فلم”دل چاہتا ہے“ کی ہدایتکاری سے شروع کیا ۔انکی اس فلم کو ناقدین کی جانب سے پزیرائی نہ مل سکی تاہم وہ نیشنل ایوارڈ اپنے نام کر گئی۔ان کی ہدایتکاری میں بنے والی مشہور فلموں میں ڈان اور ڈان ٹو شامل ہیں جب کہ بطور اداکار انکی فلم راک آن اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم وزیر کو کافی سراہا گیا ہے۔فرحان اختر ایکسل انٹرٹینمنٹ کے مشترکہ مالک بھی ہیں۔