رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 6وارڈنز کو شوکازانسپکٹر کی سرزنش

اہلکار محنت ،لگن اور دیانتداری سے ڈیوٹی کریں ،غفلت لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ‘ آصف صدیق

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) قائمقام چیف ٹر یفک آفیسر لاہورآصف صدیق نے ٹریفک کی روانی اورڈیوٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم شاہراہوں اور شہر کے مصروف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اس دوران رانگ پارکنگ کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے اورڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی کے مرتکبپٹ06ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کردےئے جبکہ انچارج سیکٹر میکلوڈ روڈ کی سرزنش کرتے ہوئے ٹریفک انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

آصف صدیق نے لکشمی چوک ،نیپےئر چوک اور دارالحجاج کا اچانک وزٹ کیا اس دوران رانگ پارکنگ کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے ڈیوٹی میں غفلت وکوتاہی کرنے پر06ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کردےئے،علاوہ ازیں انچارج ٹریفک سیکٹر میکلوڈ روڈ کو ٹریفک کے مناسب انتظامات نہ کرنے پر سرزنش کی اور محنت اور ذمہ داری سے ڈیوٹی اور نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ محنت ،لگن اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کریں غفلت لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔