ریسکیو 1122 نے ڈویژن کی سطح پر اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز کے قیام کا آغاز کر دیا گیا
ہفتہ 9 جنوری 2016 16:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر ریسکیو1122 نے ڈویژن کی سطح پر اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز کے قیام کا آغاز کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 بریگیڈئیر( ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ دانشمندانہ قدم ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی استعدادِ کارکو بڑھائے گا۔
اس حوالے سے پہلے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی ڈویژنل ہیڈکواریٹر زمیں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز کے قیام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جس کے لئے اخبارات میں اشتہارات دیئے جا چکے ہیں۔ہر ڈویژن کی ٹیمز 50 رکنی ریسکیورز پر مشتمل ہو گی۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار نیشنل ٹیسٹنگ سروس(NTS)کے ذریعے ایمرجنسی سروس کا حصہ بن سکیں گے۔(جاری ہے)
مزید براں ان ٹیمز کے لیے مخصوص مشینری آلات اور ایمرجنسی وہیکلز کے لیے بھی ٹینڈر کا اشتہار اخبار میں دیا جا چکا ہے تاکہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمزکو تعیناتی اور تربیت کا مرحلہ ختم ہونے کے فوراََ بعد اپنے اپنے متعلقہ ڈویژ ن میں فعال بنایا جاسکے۔
ڈائریکٹر جنرل نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 09ڈویثرنز بشمول لاہور،راولپنڈی، ملتان ، فیصل آباد ،گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، ڈی جی خان اوربہاولپور میں خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز کے قیام کی منظوری دی ہوئی ہے۔پہلے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی میں ان ٹیمز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔مزید براں ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 پاکستان آرمی کے ساتھ مل کر ان خصوصی ٹیمز کے تر بیتی معیار کو یقینی بنائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ (USAR) کی خصوصی ٹیمز کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ خصوصی تربیت کے حامل ریسکیورز خصوصی آپریشنز بشمول عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات قدرتی آفات اور پیچیدہ ایمرجنسیز میں اپنے فرائض بہترطور سرانجام دے سکیں۔ ہر ڈویژن میں 50 رکنی (USAR) ٹیمز کا قیام یقینا وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام الناس اور ایمرجنسی سروس کے لیے ایک تحفہ ہوگا۔ کیونکہ ان ٹیمز کی تشکیل سے ریسکیو 1122 کے آپریشن کی استعدادِ کار مزید بہتر ہوگی اور ریسکیو رز محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے پیشہ وارنہ کارکردگی موثر انداز میں پیش کر سکیں گے۔مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.