خواتین دن میں کم از کم 8مرتبہ خود پرتنقید کرتی ہیں، سروے
سروے کے تحت خواتین کی اکثریت بڑھتے پیٹ سے پریشان ہوتی ہے، رپورٹ
ہفتہ 9 جنوری 2016 16:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) برطانوی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین خود پر سختی کرتے ہوئے اپنے آپ پر تنقید کرتی رہتی ہیں اور ایک دن میں کم ازکم 8 مرتبہ وہ خود پر تنقید کرتی ہیں یا اپنے ذہن میں اس متعلق سوچتی ہیں۔برطانوی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے میں 2000 برطانوی خواتین کو شامل کیا گیا جس کے مطابق 40 فیصد خواتین نے یہ اعتراف کیا کہ وہ صبح دن شروع ہوتے ہی خود کو کوسنا شروع کرتی ہیں۔
سروے کے تحت وزن بڑھنے اور موٹاپے پر خواتین کی خود پر تنقید عام ہے، پھر سیلفی اور تصاویر پر دوستوں کی جانب سے ہونے والی نکتہ چینی اسے مزید بڑھاتی ہے اور اس کا اثر خواتین کے کیریئر، زندگی اور تعلقات پر پڑتا ہے اور وہ خود پر بے یقینی اور بد اعتمادی کی شکار ہوجاتی ہیں۔(جاری ہے)
سروے کے تحت خواتین کی اکثریت بڑھتے ہوئے پیٹ سے پریشان ہوتی ہے اور اس کے علاوہ وہ چاہتی ہیں کہ ہر لباس ان پر جچے اور ان کی تصاویر اچھی آئیں جب کہ خواتین میں یہ خدشہ بھی ہوتا ہے کہ وہ اپنے شوہروں کے لیے پرکشش نہیں رہیں اور اس کا برملا اظہار کرتی رہتی ہیں۔
اس سروے کے اہم رکن کا کہنا تھا کہ آج کا دور تصاویر اور ویڈیو کا ہے اور اس جدید کلچر کی وجہ سے خواتین میں خود پر تنقید اور شدت کا ایک رویہ پیدا ہوا ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ خواتین اور لڑکیاں اسے بہتر بنانے کے لیے محنت کرتی ہیں اور خود پر تنقید کے بعد بھی زیادہ مثبت اور خود اعتماد رہتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.