صبح کا ناشتہ وزن میں کمی کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے،ماہرین

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:38

صبح کا ناشتہ وزن میں کمی کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے،ماہرین

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء)موٹاپے کا شکار افراد اپنے تیزی سے بڑھتے ہوئے وزن میں کمی لانے کیلئے اکثر ڈائٹنگ شروع کردیتے ہیں لیکن ان کے اس عمل سے وزن میں کمی واقع نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

امریکی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق صبح کا ناشتہ توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی لانے کاسبب بھی بنتا ہے ۔تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے ناشتہ کرنے والے افراد جلد ہی اپنے جسم میں موجود اضافی کیلوریز کو جلادیتی ہے، جس کی وجہ سے وزن میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے۔21 سے 60 سال کی عمر کے افراد پر کی جانے والی روزانہ کی مشق میں صرف 6 ہفتے میں ہی واضح نتائج سامنے آئے۔