ایران اور سعودی عرب کی لڑائی میں پاکستان کو فریق نہیں بننا چاہیئے،صاحبزادہ حامد رضا
ہفتہ 9 جنوری 2016 16:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کی لڑائی میں پاکستان کو فریق نہیں بننا چاہیئے۔دفاع حرمین کے نام پر جلوس نکالنے والے فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے شیعہ سنی متحد ہیں۔ پٹھان کوٹ حملہ پر بھارتی میڈیا غیر ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے۔
بھارتی میڈیا کا امن دشمن رویہ افسوسناک ہے۔تھر میں بچوں کی مسلسل ہلاکتیں سندھ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔تھر میں ہلاک ہونیوالے بچوں کی ہلاکت کی ایف آئی آر وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف درج ہو نی چاہیئے۔افغان حکومت دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرے۔حکومت راہداری منصوبے کو کالا باغ ڈیم نہ بننے دے۔(جاری ہے)
معیشت کو غیر ملکی قرضوں سے نجات دلانی ہو گی ۔
بھارت مذاکرات میں مخلص نہیں۔ او آئی سی اپنی افادیت کھو چکی ہے۔پاکستانی وزیر اعظم ایران اور سعودی عرب کا ہنگامی دورہ کریں اور د و برادر اسلامی ملکوں کی کشیدگی ختم کروانے کیلئے متحرک کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری کی رہائش گا ہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضانے مزید کہا کہ حکومت پرائی جنگوں کا ایندھن بننے کی پالیسی چھوڑ دے۔ایران سعودی کشیدگی میں پاکستان کو ہر صورت غیر جانبدار رہنا چاہیئے۔امریکہ مسلم ممالک کولڑا کر اپنے مقاصد پورے کرنا چاہتا ہے۔پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کو پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات سے مشروط کرنا درست نہیں ہے۔بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.