جماعت الصالحین انٹر نیشنل کے زیر اہتمام سکھر میں عظیم الشان روحانی اجتماع 28 فروری کو منعقد ہوگا

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) جماعت الصالحین انٹر نیشنل کے زیر اہتمام سر زمین سندھ سکھر میں عظیم الشان روحانی اجتماع 28 فروری کو منعقد کیا جائے گا جس میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے روحانی اجتماع سے جماعت الصالحین انٹر نیشنل کے سربرہ چیف آرگنائزر جماعت اہلسنت پاکستان صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری سروری جماعت الصالحین یوتھ ونگ کے صدر صاحبزادہ پیر محمد حیات سلطان القادری جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب صدر مہتمم مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ الحاج مفتی محمد حیا ت قادری خطاب فر مائیں گے صحافیوں بات چیت کرتے ہوئے مولانا محمد اقبال قادری نے روحانی اجتماع کے منعقد کرنے کا مقصد اللہ اور رسول اللہ ﷺ کا پیغام گھر گھر پہنچاناہے یہ روحانی اجتماع اسلامی جمہوریہ پاکستان میں امن و بھائی چارے کا پیغام لائے گاروحانی اجتما ع میں ملک بھر کے علماء مشائخ کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے جید علماء کرام و مشائخ عظام دربار حضرت سلطان باہو کے عقیدت مندشرکت کرینگے روحانی اجتما ع کے سلسلے میں ملک بھر کے علماء و مشائخ عظام کو شرکت کرنے کے دعوت نامہ جاری کئے جارہے ہیں روحانی اجتماع کی تیاریوں میں جماعت الصالحین پاکستان انجمن طلباء اسلام جماعت اہلسنت کے ورکرز دن رات مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ڈیرہ مرادجمالی میں روحانی اجتماع منعقد کیا گیا تھا اور اسہی طر ح ملک بھر کے ہر ضلع میں روحانی اجتماع منعقد کیے جائے گے عوام الناس اپیل ہے کہ اس روحانی اجتماع میں ضرور شرکت کریں ۔