پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں ردوبدل قابل مذمت ہے،جمیل ملک

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں ردوبدل قابل مذمت ہے،شریف حکمران دو صوبوں کے تحفظات دور کر کے وہاں کے عوام کو اعتماد میں لیں،آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پرخیبرپختونخواہ حکومت اور عوام کا احتجاج بالکل جائز ہے،منصوبے کے مغربی روٹ پر کام کیا جائے اورپراجیکٹ کو پورے ملک کیلئے کارآمد بنایا جائے،دوصوبوں کے تحفظات دور نہ کئے گئے تو یہ اچھا منصوبہ بھی متنازعہ بن جائیگا، اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات چاروں صوبوں کے عوام تک یکساں نہ پہنچے توصوبوں کے مابین نفرتیں جنم لیں گی اور متاثرہ صوبوں کے عوام کا احساس محرومی بڑھے گا،انہوں نے کہا خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کی سزا وہاں کے عوام کو نہ دی جائے ،تخت لاہوروالے اپنی وسیع النظری کا عملی مظاہرہ کریں ، رائے ونڈ والوں سے کسی بھلائی کی کوئی توقع تو نہیں اسکے باوجود حکومتی ناجوازیوں اور چیر ہ دستیوں کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :