طالب کو اغوا اور تشدد کا الزام،پنجاب یونیورسٹی سے نکالے جانے والوں چاروں طلباء کیخلاف اپیل منظور
ہفتہ 9 جنوری 2016 17:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) لاہور کی سیشن عدالت نے ساتھی طالبعلم کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پنجاب یونیورسٹی سے نکالے جانے والے چار طالبعلموں کے خلاف یونیورسٹی کی اپیل منظور کرتے ہوئے سول عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے طالبعلموں کو تعلیمی ادارے میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عائشہ خالد نے کیس کی سماعت کی۔پنجاب یونیورسٹی کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ ہیلے کالج آف کامرس میں زیر تعلیم چار طالبعلموں اسجد حسین،،سلمان احمد،،،وجاہت ذیشان اور احسن طفیل نے اپنے ساتھی طالبعلم کو اغوا کر کے ہوسٹل میں رکھا اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے چاروں طالبعلوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے مگر آج تک چاروں طالبعلم ڈسپلنری کمیٹی کے روبرو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے نہیں آئے جبکہ سول عدالت نے انہیں دوبارہ کالج میں داخلہ دینے کا حکم دے رکھا ہے جو کہ ڈسپلن سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
جس پر عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ساتھی طالبعلم کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پنجاب یونیورسٹی سے نکالے جانے والے چار طالبعلموں کے خلاف یونیورسٹی کی اپیل منظور کرتے ہوئے سول عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے نظم و ضبط کی پاسداری کی تعلیم دیتے ہیں،،،نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے طالبعلموں کو تعلیمی ادارے میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.