سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر کسی کی توہین کرنے والوں کے لئے انتہائی سخت سزاؤں کا اعلان

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:09

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر کسی کی توہین کرنے والوں کے لئے انتہائی سخت ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) سعودی عرب میں انٹرنیٹ، اور خصوصاً سوشل میڈیا پر کسی کی توہین کرنے والوں کے لئے انتہائی سخت سزاؤں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیوز سائٹ ایمریٹس 247 نے مقامی اخبار سبق کے حوالے سے بتایا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کرائم کے انسداد کے لئے بنائے گئے ایک نئے قانون کے مطابق انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے کسی کی توہین کے مرتکب افراد کو ایک سال جیل اور 5لاکھ سعودی ریال (تقریباً ایک کروڑ چالیس لاکھ پاکستانی روپے) جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

اخبار نے معروف سعودی قانون دان خالد ابوراشد کے حوالے سے بتایا کہ یہ قانون ٹویٹر اور واٹس ایپ سمیت تمام سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر نافذ العمل ہوگا۔ خالد ابوراشد کا کہنا تھا کہ کوئی بھی متاثرہ شخص اپنے خلاف توہین آمیز میسج یا ٹویٹ کی نقل کے ساتھ وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر شکایت درج کرواسکتا ہے، جس کی بناء پر ملزم کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی