62 ویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میچ میں نیشنل بینک اور پی آئی اے کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ،ایک دوسرے پر ہاکیاں برسادیں، ایک کھلاڑی زخمی،انتظامیہ نے بچ بچاؤ کروا یا

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:09

62 ویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میچ میں نیشنل بینک اور پی آئی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) کراچی میں جاری 62 ویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل کے اختتام پر نیشنل بینک اور پی آئی اے کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ،ایک دوسرے پر ہاکیاں برسادیں،پی آئی اے کی ٹیم کا ایک کھلاڑی زخمی،انتظامیہ نے بچ بچاؤ کروایا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کو کھیلے جانے والے 62 ویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پی آئی اے کی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان کی ٹیم کو 1.0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے دوران نیشنل بینک کے کھلاڑیوں سے جب کچھ نہ بن پڑا تو محمد عمران نامی کھلاڑی نے پی آئی اے کے محمد اختر کو ہاکی ماردی جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوگئے۔میچ کے اختتام پر جب دونوں ٹیمیں مصافحہ کررہی تھیں تو محمد اختر نے بدلہ لینے کیلئے محمد عمران کو ہاکی دے ماری جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھاہوگئے اور ایک دوسرے پر ہاکیاں برسادیں۔کھلاڑیوں کی لڑائی کے دوران موقع پر موجود ٹیم آفیشلز نے بچ بچاؤ کروادیا