لاہور میٹروبس میں روزانہ تقریبا ایک لاکھ 35ہزار سے زائد لوگ سستی ترین سہولت سے لطف اندوز ہورہے ہیں ‘ عرفان دولتانہ
گزشتہ ادوار میں کئی حکومتیں آئیں اور گئیں مگر انہوں نے صرف امراء اور اشرافیہ کو سہولتیں دینے پر ہی اکتفا کیا ‘ رکن پنجاب اسمبلی
ہفتہ 9 جنوری 2016 18:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے جب جب ان پر اعتماد کا اظہار کیا توانہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو موٹرویز، فلائی اوورز، انڈرپاسز اور شاہرات کی تعمیر جیسے میگا پراجیکٹ دیئے اور عوام کی خدمت اور سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کو عملی دی ۔
اپنے ایک بیان میں عرفان دولتانہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جب لاہور میں 2013کے انتخابات سے پہلے میٹروبس منصوبے پر عملدرآمد کیا تو سیاسی مخالفین نے دل کھول کر ان کی مخالفت کی مگر وقت نے ثابت کیا کہ ان کا میٹروبس سروس کے قیام کا فیصلہ درست تھا۔(جاری ہے)
آج لاہور میٹروبس میں روزانہ تقریبا ایک لاکھ 35ہزار سے زائد لوگ سفر کی آرام دہ ، محفوظ ، معیاریاور سستی ترین سہولت سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور10فروری2013سے اب تک 12کروڑ سے زائد مسافر گجومتہ سے لے کر شاہدرہ تک کے سفر کی سہولت سے مستفید ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں تیز رفتار ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں برق رفتار ذرائع آمدورفت بنیادی کردار کے حامل ہوتے ہیں اور ٹرانسپورٹ کا نظام اس ملک کے معاشرے کے تہذیب و ثقافت کا عکاس ہوتا ہے۔دنیا بھر میں نقل و حمل کے تیز رفتار ، محفوظ ، آرام دہ اور موثر ترین ذریعے کے طور پر میٹروبس سروس کو مقبولیت حاصل ہے اور دنیا کے تمام ممالک اس جدید ترین ذریعہ سفر سے بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔گزشتہ ادوار میں کئی حکومتیں آئیں اور گئیں مگر انہوں نے صرف امراء اور اشرافیہ کو سہولتیں دینے پر ہی اکتفا کیا مگر ملک کے بنیادی سہولتوں سے محروم کروڑوں عوام کے بارے میں کسی نے نہیں سوچا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.