حکومت سرکاری محکموں میں خواتین کیلئے حجاب لازمی قرار دے، مولانا محمد اقبال

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:19

حکومت سرکاری محکموں میں خواتین کیلئے حجاب لازمی قرار دے، مولانا محمد ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) پاکستان اسلامی جمہوریہ ملک ہے مغربی ممالک میں مسلم خواتین پر حجاب کی پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں مگر پاکستان میں حجاب کی پابندی نہ ہونے سے خواتین کو دوران ملازمت مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حکومت فوری طور پر تمام سرکاری محکموں میں ملازم خواتین کیلئے حجاب لازمی قرار دے تاکہ دوران ڈیوٹی ملازم خواتین کو کسی قسم کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا محمد اقبال‘ مولانا فاروق علوی‘ خواجہ محمد طارق‘ حکیم مشتاق احمد‘ عبدالوحید ڈوگر‘ عبدالقیوم کشمیری‘ مولانا شاہین احسان‘ بلال ‘ ممتاز معاویہ‘ شیخ محمد علی‘ ظہیر الاسلام‘ مولانا محمد فاروق‘ مولانا محمد الیاس فاروقی سمیت دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی ملک ہے مگر یہاں پر حجاب کی پابندی نہ ہونے سے آئے روز خواتین کیساتھ بدتمیزی کے واقعات رونما ہوتے ہیں اس لئے تمام سرکاری خواتین ملازمین کو حجاب پہننے کا پابند کیا جائے۔