انڈر 19 ورلڈ کپ میں شریک 16 ٹیموں کی تصدیق ، آسٹریلیا کی جگہ آئر لینڈ کو شامل کرلیا گیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:45

انڈر 19 ورلڈ کپ میں شریک 16 ٹیموں کی تصدیق ، آسٹریلیا کی جگہ آئر لینڈ کو ..

دبئی ، ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی سولہ ٹیموں کی تصدیق کردی ہے۔ جونیئر میگا ایونٹ ستائیس جنوری سے چودہ فروری تک بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا جس میں آسٹریلیا کی جگہ آئر لینڈ کو شامل کرلیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گیارہویں انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی سولہ ٹیموں کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

ستائیس جنوری سے چودہ فروری تک بنگلہ دیش میں ہونے والے میگا ایونٹ میں نو ٹیسٹ، سات ایسوسی ایٹ ممالک شرکت کریں گے۔ آسٹریلیا سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہوگیا۔ اس کی جگہ آئرلینڈ کو شامل کرلیا گیا ہے۔ انڈر نائنٹین ورلڈ کپ سے پہلے بائیس سے پچیس جنوری تک وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔ اٹھارہ روزہ ٹورنامنٹ کے میچز بنگلہ دیش کے آٹھ وینیوز پر ہوں گے۔افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ اور میزبان بنگلہ دیش کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ فائنل شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں ہوگا۔ سیمی فائنل اور فائنل میچز کے لیے ریزور ڈے بھی رکھا گیا ہے۔ ۔