شہبازشریف پنجاب کی تعمیر و ترقی کے معمار ہیں‘ خواجہ سعد رفیق

صوبے میں گڈگورننس،میرٹ اور شفافیت کا وژن متعارف کرایا ہے‘ وزیر ریلوے

ہفتہ 9 جنوری 2016 19:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے لودھراں تا رائیونڈ ریلوے کے ڈبل ٹریک کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران پنجاب میں شفافیت اورمیرٹ کے ساتھ گڈگورننس کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف پنجاب کی تعمیر و ترقی کے معمار ہیں اور انہوں نے صوبے میں گڈگورننس،میرٹ اور شفافیت کا وژن متعارف کرایا ہے اور صوبے میں میرٹ پالیسی کو فروغ دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس طرح شہبازشریف اپنی ٹیم سے کام لیتے ہیں ہم نے بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریلویز کے نظام میں بہتری کیلئے کام کیا ہے اور ان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ہی ہمیں آج ریلویز کے نظام کو بہتر بنانے میں کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلویزاپنے اہداف حاصل کر رہا ہے ۔ ریلویز میں میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے اور اس ادارے کو سیاست سے پاک کر دیا گیا ہے اور اس بات کا کریڈٹ بھی شہبازشریف کو جاتا ہے جن کے وژن کو اپنا کر یہ اقدامات کئے گئے ہیں۔پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف میرے بڑے بھائی اورمیرے لیڈر ہیں جن سے میں نے سیاسی زندگی میں بہت کچھ سیکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :