ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے تاجر برادری کے ساتھ فرینڈلی ماحول ناگزیر ہے ‘ گورنر پنجاب
بنگلہ دیش، کوریا، چائنہ، بھارت اور دیگر ممالک سے مقابلہ کرنے کیلئے تاجر برادری کو سہولیات دی جائیں گی ‘ ملک محمد رفیق رجوانہ کا خطاب
ہفتہ 9 جنوری 2016 19:38
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے تاجر برادری کے ساتھ فرینڈلی ماحول ناگزیر ہے ،بلا شبہ گوجرانوالہ کی تاجر برادری ملکی ترقی وخوشحالی میں انتہائی اہم کردار ادا کررہی ہے اور صنعتی اعتبار سے گوجرانوالہ پنجاب کا تیسرا بڑاشہر ہے،تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ ہوں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا کیونکہ اگر تاجر خوشحال ہوگا تو وہ ملکی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسری کے دورہ کے دوران منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر خان بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ صدر چیمبر سمیع اﷲ نعیم‘ نائب صدر شیخ عبدالرؤف ‘ سابق صدور ‘ اراکین مجلس عاملہ‘ ایس ایس پی آپریشن علی ضیاء‘ اے سی سٹی عتیق الرحمان کے علاوہ تاجربرادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.