پاک بھارت سیکرٹر ی خارجہ ملاقات 15جنوری کو طے ہے، پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں‘ پتہ چل جا ئیگااس میں کون ملوث ہے ‘ پا ک سعودی تعلقات اور دیگر امور پر منگل کو خارجہ امور کمیٹی کو ان کیمر ہ بر یفنگ دی جائیگی ‘سعودی عرب ایران کشیدگی میں کمی کی صورت میں پاکستان ثالثی کا کردار اداکر یگا ‘ ہماری تر جیح فی الحال ملک کے دفاعی اور سیکورٹی مفادات کا تحفظ ہے ، کشیدگی سے دہشت گردوں کی جانب سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ موجود ہے

مشیر خارجہ سر تاج عزیز کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 جنوری 2016 19:53

پاک بھارت سیکرٹر ی خارجہ ملاقات 15جنوری کو طے ہے، پٹھان کوٹ واقعے کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے کہا ہے کہ15جنوری کو پاک بھارت سیکرٹر ی خارجہ کی ملاقات طے ہے اور پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں پتہ چل جا ئیگااس سانحے میں کون ملوث ہے ‘ پا ک سعودی تعلقات اور دیگر امور پر منگل کو پارلیمنٹ کی خار جہ امور کمیٹی میں اراکین کو ان کیمر ہ بر یفنگ دی جائیگی ‘سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے جب اس میں کچھ کمی ہوگی تو پھر یقینا پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار اداکر یگا ‘فی الحال ہماری تر جیح ملک کے دفاعی اور سیکورٹی مفادات کا تحفظ ہے تاکہ دونوں ممالک کی کشیدگی کے اثرات پاکستان پر نہ آئے ‘ ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی سے دہشت گردوں کا بھی فائدہ اٹھانے کا خدشہ موجود ہے کیونکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں خرابی کو فر قہ واریت کا نام بھی دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو این سی اے میں ایک نمائش میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔سر تاج عزیز نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران اور سعودی عرب میں جلد ازجلد کشیدگی ختم ہو جائے کیونکہ اسکی اشدضرورت ہے لیکن جب دونوں ممالک میں میں کشیدگی عروج ہو اور کوئی اور ملک آپ سے تعاون مانگ رہا ہوں تو اسکا مطالبہ یہ ہوتا ہے کہ آپ تعاون مانگنے والے ملک کو انکار کر رہے ہیں اور دوممالک میں کشیدگی کے خاتمے میں ثالثی کے کردار کیلئے حالات میں توازن ہو نا ضروری ہے اور جب ایسی صورتحال ہوگی تو پاکستان ضرور ثالثی کا کردارادا کر یگا۔

ایک سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے در میان بہت پرانے تعلقات ہیں اور سعودی وزیر خارجہ کے بعد اب سعودی وزیر دفاع کا دورہ بھی طے شدہ ہے اور پا ک سعودی تعلقات اور دیگر امور پر منگل کو پارلیمنٹ کی خار مہ امور کمیٹی میں اراکین کو ان کیمر ہ بر یفنگ دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران او ر سعودی عرب کے در میان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ انتہائی اہم معاملہ ہے اس لیے اس پر زیادہ بات کر کے کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہیں کر نی چاہیے فی الحال ہماری تر جیح ملک کے دفاعی اور سیکورٹی مفادات کا تحفظ ہے تاکہ دونوں ممالک کی کشیدگی کے اثرات پاکستان پر نہ آئے اور یہاں پر شیعہ اور سنی ایک دوسرے کے خلاف جلوس نہ نکالنے شروع کر دیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں پتہ چل جا ئیگااس سانحے میں کون ملوث ہے۔