چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز الاحسن سے ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ملتان کے وفد کی ملاقات، وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن سے ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ملتان کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں بار ایسو سی ایشن کے صدر محمد علی گیلانی، جنرل سیکرمحمد مالک خان لنگا سمیت ایڈووکیٹ صائقہ بھٹی، مغیث اسلم ملک، محمد علی صدیقی اور کنور ساجد علی شامل تھے۔ وکلاء رہنماؤں نے فاضل چیف جسٹس کو اپنی بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ معیاری اور فوری انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار نہایت اہم ہے اور وکلاء کے مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی ترجیحات میں شامل ہے۔