پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی اراضی نہ لینے کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی اراضی نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر کیلئے اراضی حاصل کرنے کا معاملہ حل ہو گیا ہے اور حکومت نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی اراضی حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہفتے کے روز سپر یم کورٹ رجسٹر ی برانچ لاہور میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انوار ظہیر جمالی کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی ایل ڈی اے نے چیف جسٹس پاکستان کو بھی یقین دہانی کرا دی ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی اراضی حاصل نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :