لاہور، بیوی کو قتل کر کے ڈکیتی کا رنگ دینے والے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

یہ نہ صرف اپنی اہلیہ بلکہ اس کے پیٹ میں موجود بیٹی کا بھی قاتل ہے، پولیس

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) بیوی کو قتل کر کے ڈکیتی کا رنگ دینے والے ملزم عثمان علی نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور وہ نہ صرف اپنی اہلیہ بلکہ اس کے پیٹ میں موجود بیٹی کا بھی قاتل نکلا۔ اطلاعات کئے مطابق ملزم کو لاہور کی مقامی عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ ریس کورس پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید شواہد اکٹھے کر کے ملزم کو چودہ جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ملزم عثمان علی کو لاہور کی کینٹ کچہری میں سول جج قمر زمان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ریس کورس پولیس کی جانب سے چودہ دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تھا تاہم سول جج نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی اہلیہ آمنہ کو قتل کیا ہے جبکہ ایس ایچ او نے کہا کہ ملزم سے مزید تفتیش کے بعد اسے چودہ جنوری کو عدالت میں پیش کریں گے۔ ملزم عثمان علی صرف اپنی اہلیہ آمنہ کا ہی نہیں بلکہ اس کے پیٹ میں موجود اپنی بیٹی کا بھی قاتل ہے۔

متعلقہ عنوان :