شہباز شریف کی ’’پریم نگر میں دل کی باتیں ‘‘

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:30

شہباز شریف کی ’’پریم نگر میں دل کی باتیں ‘‘

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پریم نگر میں لودھراں سے رائیونڈ ریلوے کے ڈبل ٹریک کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ 2010ء میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا اور جنوبی پنجاب سمیت کئی شہروں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی لیکن اس وقت بھی میڈیا کے بعض دوستوں نے کہا کہ سیاستدان غائب ہیں حالانکہ میں کئی روز سیلاب میں گھرے اپنے بہن بھائیوں کے درمیان رہا اور ان کے دکھ بانٹے اور ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھا۔

(جاری ہے)

میں نے دل سے اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کی اور 2013ء کے عام انتخابات میں جنوبی پنجاب میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا اور پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ دیئے ۔میں نے مشکل وقت میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے دل سے اپنے بہن بھائیوں کی مدد کی اور عام انتخابات میں انہوں نے بھی دلی محبت سے ووٹ دیئے کیونکہ یہ دل کی بات ہوتی ہے ۔ وزیر اعلی نے اپنی تقریر کے اختتام پر کہا کہ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے ہم سب نے ملکر محنت ،محنت اور صرف محنت سے کام کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :