چین کا راہداری منصوبے پر سیاسی جماعتوں کے اختلافات پر اظہار تشویش

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 9 جنوری 2016 22:32

چین کا راہداری منصوبے پر سیاسی جماعتوں کے اختلافات پر اظہار تشویش

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری۔2016ء)اقتصادی رہداری منصوبے پر اختلافات نے چینی حکومت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبے پر دونوں ملکوں میں مکمل اتفاق پایا جاتا ہے۔ امید ہے فریقین تمام اختلافات اتفاق رائے سے حل کر لیں گے۔ بیان کے مطابق اقتصادی راہداری پورے پاکستان کے لئے ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کو دونوں ملکوں کے عوام کی حمایت حاصل ہے۔ دونوں حکومتوں کے درمیان بھی اس سلسلے میں مکمل اتفاق پایا جاتا ہے۔چینی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام فریق آپس میں رابطے مضبوط بنائیں گے اور تمام اختلافات اتفاق رائے سے حل کر لیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کی تیز رفتار تعمیر کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ راہداری کی تکمیل سے دونوں ملکوں کےعوام کو بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے۔