پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کیخلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دیگا‘ پٹھانکوٹ واقعہ پر تیزی سے شفاف انداز میں تحقیقات کی طرف بڑھ رہے ہیں ، تمام حقائق سامنے لائیں گے، تمام ریاستی ادارے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہیں
دہشتگرد وں کی پاک بھارت مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوششوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری رہنے چاہئیں ، جان کیری کا زور
ہفتہ 9 جنوری 2016 22:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم نوا زشریف نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کیخلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا‘ پٹھانکوٹ واقعہ پر تیزی سے شفاف انداز میں تحقیقات کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس حوالے سے تمام حقائق سامنے لائیں گے ،پاکستان کے تمام ریاستی ادارے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہیں اورعالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کا اعتراف کرتی ہے۔
وہ ہفتہ کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ٹیلیفونک گفتگو کر رہے تھے۔امریکی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کو فون کرکے ان سے دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
جان کیری نے قائدانہ صلاحیتوں اورمشکل حالات میں پاکستان کی صحیح سمت رہنمائی کرنے پر وزیراعظم نوازشریف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موثر کارروائیو ں پر پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ پاک بھارت مذاکرات کی مثبت سمت پیش رفت میں ہر ممکن مدد کرے گا۔ جان کیری نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کی جانب سے امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کے باوجود بھارت پاکستان مذاکرات کا تسلسل جاری رہے گا اور علاقائی استحکام اور دونوں وزرائے اعظم کی طرف سے قائدانہ کردار خطے کے مفاد میں ہے اور بات چیت کے عمل کو جاری رہنا چاہیے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا کہ ہم پٹھانکوٹ واقعہ پر تیزی سے شفاف انداز میں تحقیقات کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس حوالے سے تمام حقائق سامنے لائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر امید ہیں اور تمام ریاستی اداروں کو مکمل طور پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے ہرگزاستعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔ اس موقع پر جان کیری نے پٹھانکوٹ دہشتگردی کے واقعہ میں حقیقت کو تلاش کرنے کیلئے وزیر اعظم کو اپنی حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گرد پاک بھارت تعلقات پر سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، خطے کے استحکام کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پٹھانکوٹ حملے کے باوجود پاک بھارت مذاکرات جاری رہنے چاہیےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.