نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے طالبعلموں کو تعلیمی ادارے میں رہنے کا کوئی حق نہیں‘ عدالت کے ریمارکس
ساتھی طالبعلم کا اغواء پنجاب یونیورسٹی سے نکالے جانیوالے چار طالبعلموں کیخلاف یونیورسٹی کی اپیل منظور ،سول عدالت کا فیصلہ معطل
ہفتہ 9 جنوری 2016 22:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) لاہور کی سیشن عدالت نے ساتھی طالبعلم کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پنجاب یونیورسٹی سے نکالے جانے والے چار طالبعلموں کے خلاف یونیورسٹی کی اپیل منظور کرتے ہوئے سول عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے طالبعلموں کو تعلیمی ادارے میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔
گزشتہ روز لاہور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عائشہ خالد نے کیس کی سماعت کی۔پنجاب یونیورسٹی کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ ہیلے کالج آف کامرس میں زیر تعلیم چار طالبعلموں اسجد حسین،،وجاہت ذیشان ،سلمان احمداور احسن طفیل نے اپنے ساتھی طالبعلم کو اغواء کر کے ہوسٹل میں رکھا اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔(جاری ہے)
یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے چاروں طالبعلوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے مگر آج تک چاروں طالبعلم ڈسپلنری کمیٹی کے روبرو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے نہیں آئے جبکہ سول عدالت نے انہیں دوبارہ کالج میں داخلہ دینے کا حکم دے رکھا ہے جو کہ ڈسپلن سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ساتھی طالبعلم کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پنجاب یونیورسٹی سے نکالے جانے والے چار طالبعلموں کے خلاف یونیورسٹی کی اپیل منظور کرتے ہوئے سول عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے نظم و ضبط کی پاسداری کی تعلیم دیتے ہیں،نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے طالبعلموں کو تعلیمی ادارے میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.