اداکار رشی کپور کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازدیا گیا
خوبصورت اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم بیکو کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا
اتوار 10 جنوری 2016 11:23
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء) لگتا ہے 2016 ایوارڈز کے حوالے سے دپیکا پڈوکون کے لیے اچھا سال ثابت ہونے والا ہے جب ہی انہیں ہر تقریب میں بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نواز جارہا ہے-ایسا ہی گزشتہ شب اسٹار اسکرین ایوارڈز کی تقریب میں ہوا جہاں بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم بیکو کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
دپیکا پڈوکون نے فلم ’پیکو‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا وہیں اداکارہ امیتابھ بچن نے فلم ’پیکو‘ اور رنویر سنگھ نے فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔اس تقریب میں معروف اداکار رشی کپور کو بولی وڈ میں کی گئیں ان کی بہترین فلموں کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔(جاری ہے)
ایوارڈ شو میں بولی وڈ کی متعدد بڑی شخصیات نے شرکت کی جس میں ریکھا، جیا بچن، سونم کپور، شبانہ اعظمی اور سوناکشی سنہا وغیرہ شامل ہیں۔
ایوارڈ شو میں فلم بجرنگی بھائی جان کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا، جبکہ کبیر خان کو اس فلم کے لیے بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اداکار شاہ رخ خان کو پاپولر چوائس پر اپنی فلم ’دل والے‘ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا دوسری جانب اداکارہ پریانکا چوپڑا کو فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے لیے بہترین سپورٹنگ اداکارہ قرار پائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.