شاہ رخ کی فلم میں پریانکا کی جگہ کترینہ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ
فلم’ ’ڈان 3‘‘ کا حصہ بنایا گیا تو یہ میرے لیے بہت بڑی اور اچھی خبر ہوگی‘کترینہ کیف
اتوار 10 جنوری 2016 11:23
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ اگر انہیں شاہ رخ خان کی مقبول فلم ’ڈان 3‘ کا حصہ بنایا گیا تو یہ ان کے لیے بہت بڑی اور اچھی خبر ہوگی۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ کترینہ کیف کو فلم ’ڈان 3‘ میں پریانکا چوپڑا کی جگہ لینے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔
(جاری ہے)
جب کترینہ سے فلم’’ڈان 3 ‘‘میں شامل ہونے کا سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ’اگر ایسا ہے تو بہت زبردست ہے اور یہ میرے لیے ایک اچھی خبر ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فلم ’ڈان‘ کے دونوں حصوں میں شاہ رخ خان کے ہمراہ پریانکا چوپڑا نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اب فلم ساز اس کی کاسٹ میں کچھ تبدیلیاں لا رہے ہیں۔اس سے قبل کترینہ کیف، شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم ’جب تک ہے جاں‘ میں کام کر چکی ہیں، جس میں دونوں کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا گیا تھا۔کترینہ اس وقت تین فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں ’فتور‘، ’جگا جاسوس‘ اور ’بار بار دیکھو‘ شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.