مظفرگڑھ میں دریائے چناب کا کٹائو شدت اختیار کرگیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 جنوری 2016 12:15

مظفرگڑھ میں دریائے چناب کا کٹائو شدت اختیار کرگیا

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2016ء)مظفرگڑھ میں دریائے چناب کا کٹائو شدت اختیار کرگیا ۔16 سے زائد گاؤں دریائی کٹائو سے شدید متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دریائی کٹاؤ سے اب تک کئی بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ کے اطراف میں بہنے والے دریاؤں چناب اور دریائے سندھ کی وجہ سےیہ علاقے سیلاب سے زیادہ متاثر ہوتےہیں ، جبکہ حالیہ دنوں میں دریائے چناب کے بیشتر علاقوں میں دریائی کٹائو میں تیزی آگئی ہے ۔ تحصیل مظفرگڑھ کے 16 گاؤں دریائی کٹائو سے براہ راست متاثر ہو چکے ہیں ، ان گاؤں کی سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی ،فصلات ،آم کے باغات اور متعدد متعدد بستیاں دریا ہڑپ گیا،کئی بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئی .متاثرین کی اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی جاری ہے ۔