تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ I ،II ٹو کمپوزٹ ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان 12جنوری کو کرینگے

اتوار 10 جنوری 2016 12:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء)لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ I ،II ٹو کمپوزٹ ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان 12جنوری کو کریں گے ۔

(جاری ہے)

تمام بورڈز کی جانب سے نتائج ویب سائٹ پر جاری کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ رزلٹ کی تفصیلات سی ڈی پر بھی جاری کی جائیں گی جو 200روپے کی ادائیگی پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ طلباء و طالبات کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی رزلٹ فراہم کیاجائے گا۔