قومی ایک روزہ ٹورنامنٹ، سلمان بٹ کی 5 سال بعد واپسی پر پہلے ہی میچ میں سنچری

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 جنوری 2016 12:29

قومی ایک روزہ ٹورنامنٹ، سلمان بٹ کی 5 سال بعد واپسی پر پہلے ہی میچ میں ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10جنوری۔2016ء) سپاٹ فکسنگ کے بعد پابندی کا نشانہ بننے والے سلمان بٹ نے کرکٹ میں شاندار واپسی کی ہے۔5 سال بعد کرکٹ میں واپسی کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں واپڈا کی جانب سے کھیلتے ہوئے سلمان بٹ نے فاٹا کی ٹیم کیخلاف 142 گیندوں پر 135 رنز بنائے ہیں ، سپاٹ فکسنگ پر پابندی کا نشانہ بننے والے محمد آصف بھی اسی ٹیم کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز سلمان بٹ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ محمد عامر کی طرح وہ بھی اپنی کارکرگی سے جلد ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ آئی سی سی نے 2010ء میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران سپاٹ فکسنگ کے جرم میں سلمان بٹ پر 10 برس کی پابندی عائد کی تھی جسے بعد میں 5 سال کر دیا گیا تھا ، 5 برس کی پابندی مکمل ہونے کے بعد حال ہی میں پی سی بی کی جانب سے انھیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :