بلاول بھٹو زرداری کل لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کرینگے

اتوار 10 جنوری 2016 14:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل ( پیر ) کو صبح 11 بجے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی شہداء ہال میں خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی پنجاب کی صوبائی قیادت نے لائرز ونگ کے تمام وکلاء کو آج ہائیکورٹ بار پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کی آمدکے پیش نظر پولیس سے مل کر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ اس موقع پر بلاول زرداری کی ذاتی سکیورٹی بھی فرائض سر انجام دے گی ۔