قومی ٹیم دوسری ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کریگی، چیئرمین ملک مہربان علی

اتوار 10 جنوری 2016 14:26

قومی ٹیم دوسری ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کریگی، چیئرمین ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء ) پاکستان فٹسال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم دوسری ساؤتھ ایشین فٹسال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی یہ چیمپئن شپ 4 فروری سے بھارت کے شہرگوا میں شروع ہوگی ، جس میں 5 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں دفاعی چیمپئن پاکستان سمیت بھارت، نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیشن کی ٹیمیں شامل ہیں،یہ چیمپئن شپ 7 فروری تک جاری رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں قومی ٹیم کے چناؤ کے لئے ٹرائلز 16 جنوری کوہونگے جس میں 12 رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا چناؤ کیا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں ملک مہربان نے کہا کہ قومی ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :