حکومت پنجاب نے ایک ایکڑ مالک زرعی اراضی پر سالانہ ریٹرن زرعی ٹیکس لاگو کر دیا

اتوار 10 جنوری 2016 15:16

حکومت پنجاب نے ایک ایکڑ مالک زرعی اراضی پر سالانہ ریٹرن زرعی ٹیکس لاگو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب نے ایک ایکڑ مالک زرعی اراضی پر سالانہ ریٹرن زرعی ٹیکس لاگو کر دیا جبکہ کسان بورڈکی تنظیموں نے ایک ایکڑ مالک زرعی اراضی پر زرعی ریٹرن ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے اجلاس طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے پنجاب بھر میں ایک ایکڑ مالک زرعی اراضی پر سالانہ دو صد روپے ریٹرن ٹیکس کی نفاذ کرتے ہوئے پنجاب بھر کے ایک ایکڑ مالک زرعی اراضی کے مالکان کے کوائف پنجاب بھر کے ڈی سی او سے طلب کر لئے۔

ڈی سی او کے حکم پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے ایک ایکڑ مالک زرعی اراضی کے کوائف مرتب کر کے ذریعہ ڈی سی او حکومت پنجاب کو بھجوا دیئے ہیں جبکہ کسان بورڈکی تنظیموں نے ایک ایکڑ مالک زرعی اراضی پر زرعی ریٹرن ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے اجلاس طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :