Live Updates

بیرسٹر سلطان جلد تحریک انصاف کو چھوڑ دیں گے، راجہ فاروق حیدر کا دعویٰ

سردار عتیق اقتدار تک پہنچنے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں،انٹرویو

اتوار 10 جنوری 2016 15:27

بیرسٹر سلطان جلد تحریک انصاف کو چھوڑ دیں گے، راجہ فاروق حیدر کا دعویٰ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سردار عتیق اقتدار تک پہنچنے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ بیرسٹر سلطان بھی جلد پی ٹی آئی چھوڑنے والے ہیں۔ پی پی قومی جماعت تھی رہنماؤں و قائدین نے جماعت کو اس جگہ پہنچا دیا جہاں پر اسے نہیں ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم اے جے کے کا مزید کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیریوں کو پاک بھارت مذاکرات سے باہر رکھ کر اس اہم اور پرانے مسئلہ کا حل نہیں ڈھونڈا جا سکتا۔ سرحد کے دونوں اطراف میں کچھ تشدد پسند ذہنیت کے حامل لوگ جنگ کی بات کرتے ہیں۔ اب مسائل کو باہم حل کرنے کا دور ہے کرش انڈیا اور کرش پاکستان کے نعرے لگانے والے خطہ کے دوست نہیں پاک بھارت جنگ اللہ نہ کرے اگر ہوئی تو غیر روایتی اور تباہ کن ہو گی اس لئے امن کی شاہراہ پر چلنا ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :