یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کا معاملہ ، پی سی بی نے آئی سی سی کو ایپلٹ بینچ کی تشکیل کی درخواست کردی
اتوار 10 جنوری 2016 15:30
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10جنوری- 2016ء) پی سی بی نے لیگ سپنر یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے معاملے پر آئی سی سی کو ایپلٹ بینچ تشکیل دینے کی باقاعدہ درخواست دے دی ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی طرف سے کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یاسر شاہ کے ساتھ نرمی برتے کیوں کہ انہوں نے نادانستگی میں اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوا استعمال کی تھی ، آئی سی سی ایپلٹ ٹربیونل بنا دے جس کے بعد پی سی بی ایپلٹ ٹربیونل میں اپیل کرے گا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق لیگ سپنر کے ڈوپ ٹیسٹ پر آئی سی سی سے تاحال اپیل نہیں کی تاہم کرکٹ بورڈ نے جلد اپیل دائر کرنے پر آئی سی سی کو آگاہ کردیااور اس حوالے سے لیگل اور میڈیکل پینل نے کام شروع کردیاہے ۔ واضح رہے کہ مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث یاسر شاہ ہر طرز کی کرکٹ سے معطل ہیں اور اسی وجہ سے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے آج روانہ ہونے والے قومی سکواڈ میں شامل نہیں ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.