ملک میں نظام مصطفیٰکے نفاذ اور مقام مصطفیٰکے تحفظ کو یقینی بنایاجائے،ظفر جبار چشتی

اتوار 10 جنوری 2016 15:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) پاکستان سنی فورم کے مرکزی صدر مفتی ظفر جبار چشتی نے کہا ہے کہ ملک میں نظام مصطفےٰﷺ کے نفاذ اور مقام مصطفےٰﷺ کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے،حضور نبی آخر الزمان جو نظام لے کر ائے ہیں اس کے عملی نفاذ تک وطن عزیز بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ہے،سعودی عرب اور ایران تحمل اور برد باری سے کام لیں اور ایران سمیت کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے معااملات میں مداخلت نہ کرے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز لاہور ڈویژن کے اجلاس سے خظاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے وطن وجود میں آیا تھا لیکن 65برس گذرنے کے باجود شریعت مصطفی ﷺ کا نفاذ نہ ہو سکا یہی وجہ ہے کہ پا کستان مسائلستان بن چکا ہے ہر طرف بحران ہی بحران ہیں مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ پا کستان کو پھر ایک بار لبرل ازم کی طرف لے جا نے کی کو ششیں کی جارہی ہیں لیکن پاکستان سنی فورم ایسی ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی انہوں نے کہا کہ پا کستان نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے لیئے بنا ہے اور اس نظام کے عملی نفاذ تک ہماری پر امن جدو جہد جار ی رہے گی۔