وطن کے تحفظ کیلئے جان بھی حاضر ہے، امرجیت سنگھ
اتوار 10 جنوری 2016 15:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) پاکستان رینجرز میں بھرتی ہونے والا امرجیت سنگھ پہلا پاکستانی سکھ ہے جو واہگہ بارڈر پر پریڈ میں حصہ لے رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وطن کے تحفظ کے لیے جان بھی حاضر ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز میں بھرتی ہونے والے امرجیت سنگھ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلا پاکستانی سکھ ہے جو باب آزادی کی پریڈ کا حصہ بن رہا ہے۔
امر جیت سنگھ کا جوش وجذبہ اور خوشی قابل دید ہے۔(جاری ہے)
امرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ اسے خوشی ہے کہ وہ بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب پاکستان رینجر کا حصہ بنا۔ باب آزادی کی پریڈ میں شامل ہونا اس کا ایک خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہو گیا۔ وطن کی محبت سے سرشار امرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ مادر وطن پر جان قربان کرنا اس کے لیے ایک اعزاز ہو گا۔امرجیت سنگھ کی یوں واہگہ بارڈر پر تعیناتی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب برابری کی بنیاد پر تمام مواقع اور حقوق حاصل ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.