سری لنکا نے پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر طیارہ لینے کا معاہدہ ختم کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 جنوری 2016 16:14

سری لنکا نے پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر طیارہ لینے کا معاہدہ ختم کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10جنوری۔2016ء) سری لنکا نے بھارت کے شدید دباوٴ کے بعد پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر طیارے لینے کا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق نئی دہلی سے بھاری بھر کم سفارتی وفد کولمبو بھجوایا گیا جہاں انہوں نے سری لنکا حکام کو بتایا کہ جے ایف 17تھنڈر طیارے نہ خریدنے بارے وجوہات بتائیں اور ایک طیارے میں مبینہ خامیاں بارے تفصیلات بھی بتائیں۔ ساتھ میں اس نقطے پر بھی زور دیا گیا کہ سری لنکا کے دفاعی نظام کو ان جیٹ طیاروں کی ضرورت نہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سری لنکا کے دوران سری لنکا اور پاکستان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت پاکستان سری لنکا کو جے ایف 17تھنڈر طیارے فراہم کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :