پنجاب حکومت کا مظاہرین سے نمٹنے کیلئے استنبول روئٹ پولیس یونٹ کی طرزپرخصوصی پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ

ترکی کی نیشنل پولیس کے حکام روئٹ پولیس یونٹ کے قیام میں تعاون فراہم کریں گے‘ترک وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی

اتوار 10 جنوری 2016 16:31

پنجاب حکومت کا مظاہرین سے نمٹنے کیلئے استنبول روئٹ پولیس یونٹ کی طرزپرخصوصی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت کا استنبول روئٹ پولیس یونٹ کی طرزپر مظاہرین سے نمٹنے کیلئے خصوصی پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ترکی کے نیشنل پولیس کے اعلی سطح وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں آئی جی پنجاب، سیکرٹری داخلہ اورایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پنجاب حکومت کا استنبول روئٹ پولیس یونٹ کی طرزپرمظاہرین سے نمٹنے کیلئے خصوصی پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پولیس یونٹ کے قیام کیلئے ترک پولیس کے تجربے سے استفادہ کریں گے جہاں روئٹ پولیس یونٹ کے افسروں اوراہلکاروں کا علیحدہ یونیفارم ہوگا جب کہ ترک وفد نے کہا کہ ترکی کی نیشنل پولیس کے حکام روئٹ پولیس یونٹ کے قیام میں تعاون فراہم کریں گے تاہم ڈالفن فورس کی تربیت کا کام جلد مکمل ہوجائے گا۔