منظور وٹو اور انکی اہلیہ نے بلاول بھٹو اور انکی دونوں بہنوں کو چادرکے تحفے پیش کئے

بلاول بھٹو نے بہنوں اور دیگر کے ہمراہ دلہا اور دلہن کو رخصت کیا

اتوار 10 جنوری 2016 16:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر و امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کے پیٹرن چیف منظور وٹو اور انکی اہلیہ کی طرف سے بلاول بھٹو اور انکی بہنوں کو چادر کے تحفے پیش کئے گئے ۔

(جاری ہے)

بحریہ ٹاؤن کے مقامی ہوٹل میں امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماعی شادی کی تقریب میں منظور وٹو نے بلاول بھٹو زرداری جبکہ ان کی اہلیہ نے بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کو چادر کے تحفے پیش کئے۔تقریب کے اختتام پر بلاول بھٹو نے اپنی بہنوں اور دیگر کے ہمراہ ایک دلہا اور دلہن کو رخصت کیا ۔

متعلقہ عنوان :