پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف سیکرٹری پنجاب خضرت حیات گوندل سے ملاقات

اتوار 10 جنوری 2016 16:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء ) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے چیف سیکرٹری پنجاب خضرت حیات گوندل سے ان کے دفتر میں ملاقات -وفد نے چیف سیکرٹری پنجاب کا کلیریکل کیڈر کی تاریخی اپ گریڈیشن کئے جانے پر شکریہ ادا کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا-وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ حکومت ملازمین کے ویلفیئر کے وژن کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے،جس کا ثبوت پنجاب بھر کے کلیریکل کیڈر کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کا کیا جانا ہے اس سے کلیر یکل کیڈر کی سروس مزید پر کشش ہوجائے گی جس سے حکومتی کارکردگی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ دفتر ی ماحول میں بھی خوشگوار تبدیلی آئے گی- وفد نے چیف سیکرٹری پنجاب کے تاریخی کردار کو خراج تحسین پیش کیا-وفد میں رانا محمد نثاراحمد صدر، چودھری غلام غوث جنرل سیکرٹری ، راجہ سہیل احمد سینئر نائب صدر ، چودھری شاہد محمود فنانس سیکرٹری اور عبدالکریم اعوان پریس سیکرٹری شامل تھے-

متعلقہ عنوان :