فورڈ ٹرافی میں سینٹرل ڈسٹرکٹس نے ویلنگٹن کو 55 رنز سے ہرا دیا، جیسی رائیڈر کے 83 رنز
اتوار 10 جنوری 2016 17:20
ویلنگٹن ۔ 10 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جنوری۔2016ء) فورڈ ٹرافی میں سینٹرل ڈسٹرکٹس نے ویلنگٹن کو 55 رنز سے ہرا دیا، خراب موسم کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا۔ جیسی رائیڈر نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سینٹرل ڈسٹرکٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنائے، جیسی رائیڈر 83 ، جارج ورکر 64 اور بین سمتھ 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جیتن پاٹیل نے تین اور لوک ووڈکک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویلنگٹن نے جواب میں 29.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اور میچ مکمل نہ ہو سکا، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت سینٹرل ڈسٹرکٹس کو 55 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔مائیکل پولارڈ 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.