روس کی خواتین والی بال ٹیم نے ریو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا

اتوار 10 جنوری 2016 17:20

روس کی خواتین والی بال ٹیم نے ریو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا

انقرہ ۔ 10 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جنوری۔2016ء) روس کی خواتین والی بال ٹیم نے ریو اولمپکس 2016 کیلئے کوالیفائی کر لیا، یورپیئن اولمپک کوالیفکیشن میں روسی ٹیم نے ہالینڈ کو شکست سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کھیلے گئے کوالیفائنگ راؤنڈ میں روس کی خواتین ٹیم نے ہالینڈ کو 3-1 سے ہرایا۔ روس کی جیت کا سکور 25-21 ، 22-25 ، 25-19 اور 25-20 رہا۔ ایک اور میچ میں اٹلی نے میزبان ترکی کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرایا۔ اٹلی نے 25-23 ، 19-25 ، 25-23 ، 15-25 اور 15-13 سے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :