سماجی تبدیلی کا نیا عہد ، مال روڈ پر موٹرسائیکل سوار خواتین کی ریلی

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء اینڈ آرڈر کے زیراہتمام ڈبلیو اوڈبلیو پراجیکٹ کا آغاز ’’وویمن آن وہیلز‘‘ ریلی میں شرکاء کا جوش و خروش، آسٹریا کی سفیر اور عاصمہ جہانگیر نے بھی موٹرسائیکل پر سواری کی

اتوار 10 جنوری 2016 17:25

سماجی تبدیلی کا نیا عہد ، مال روڈ پر موٹرسائیکل سوار خواتین کی ریلی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء ) لاہور کی تاریخی سڑک مال روڈ پر موٹر سائیکل سوار خواتین کی ریلی ، ’’وویمن آن وہیلز‘‘ پراجیکٹ کا آغاز کردیاگیا۔ریلی میں ڈبلیو او ڈبلیو پراجیکٹ کے تحت سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء اینڈ آرڈر اور سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے ٹریننگ مکمل کرنے والی 150خواتین موٹر سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔

خواتین موٹر سائیکل سواروں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ آسٹریا کی سفیر برگیٹا بلاحہ اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے بھی موٹر سائیکل سواری کی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بہبودآبادی ذکیہ شاہنواز، صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ حمیدہ وحیدالدین ، سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، آسٹریا کی سفیر برگیٹا بلاحہ ، ڈنمارک کی سفیر ہیلی نیلسن، امریکن قونصل جنرل لاہور زیچرے ہارکن رائیٹر، اقوام متحدہ کے وویمن کنٹری نمائندہ جمشید قاضی، سنگاپور کے معروف موٹرسائیکلسٹ جووینا ہان، دیگر اہم شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء اینڈ آرڈر کے زیراہتمام ڈبلیو او ڈبلیو پراجیکٹ کے تحت ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو پنک سکوٹی دیئے جائیں گے جس کا آغاز عالمی یوم خواتین پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :