سعودی وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، جنرل راحیل شریف

اتوار 10 جنوری 2016 17:32

سعودی وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10جنوری۔2016ء) پاکستان کے دورے پر آئے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں رمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں علاقائی، سلامتی اور دفاعی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیجوں ممالک کی سلامتی پاکستان کیلئے بہت اہم ہے ۔سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے ۔ جبکہ سعودی وزیر دفاع نے اس موقع پر دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب کیلئے پاکستان بہت اہم ہے، پاکستان اور اس کی مسلح افیاج سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔