عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مزید کم ہو کر 33.16 ڈالر فی بیرل ہو گئی

اتوار 10 جنوری 2016 17:36

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مزید کم ہو کر 33.16 ڈالر فی بیرل ہو گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مزید کم ہو کر 33.16 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ بارہ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں‘ خام تیل کی قیمتوں میں 3 ماہ کے اندر 20 ڈالر فی بیرل کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 33.16 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین ماہ میں خام تیل کی قیمت میں 20 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے اور اس وقت بارہ سال کی کم ترین سطح پر آنے کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی نہیں ہوئی۔ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں عوام کو ریلیف گزشتہ تین ماہ میں نہیں دیا گیا۔ عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل کی قیمتوں کا فائدہ پاکستانی عوام کو نہیں ہو رہا۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی جائے تو مہنگائی میں خاطر خواہ کمی ہو سکتی ہے۔ حکومت کا تیل کی مد میں پاکستانی عوام کو ریلیف نہ دینا ناانصافی ہے۔ ان کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچانے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے

متعلقہ عنوان :