علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ڈیڑھ گھنٹہ تک بجلی کی بندش ‘جنر یٹر نے بھی جواب دیدیا

عملہ مشین کی بجائے ’’ہاتھوں ‘‘سے مسافروں کے سامنے کو چیک کرنے میں مصروف رہا ‘3پروازیں بھی تاخیرکا شکار ہو گئیں

اتوار 10 جنوری 2016 17:37

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ڈیڑھ گھنٹہ تک بجلی کی بندش ‘جنر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جنوری۔2016ء) صوبائی درالحکومت کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ڈیڑھ گھنٹہ تک بجلی کی بندش ‘جنر یٹر نے بھی جواب دیدیا جبکہ عملہ مشین کی بجائے ’’ہاتھوں ‘‘سے مسافروں کے سامنے کو چیک کرنے میں مصروف رہا ‘3پروازیں بھی تاخیرکا شکار ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز دوپہر 12بجے سے 1بجکر30تک لیسکو کی لائن میں خرابی کی وجہ سے لاہور ایئر پورٹ کو بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بند رہی اور اسی دوران ایئر پورٹ پر بجلی کی فراہمی کیلئے لگایا جانیوالے جنر یٹر نے بھی جواب دیدیا جسکی وجہ سے وہاں مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے علاوہ مسافروں کو بورڈ کارڈ جاری کر نے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جبکہ عملہ مشین کی بجائے ’’ہاتھوں ‘‘سے مسافروں کے سامنے کو چیک کرنے میں مصروف رہا ‘3پروازیں بھی تاخیرکا شکار ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :