بلاول بھٹو کا سلمان تاثیر اور سید یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں کو پارٹی میں اہم ذمہ دار یاں دینے کا فیصلہ‘ذرائع

اتوار 10 جنوری 2016 20:37

بلاول بھٹو کا سلمان تاثیر اور سید یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں کو پارٹی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹوکاسابق گور نر سلمان تاثیر اور سید یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں کو پارٹی میں اہم ذمہ دار یاں دینے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو پارٹی میں آگے لانا چاہتے ہیں جس کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہر یار تاثیر اور سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کو پاکستان پیپلزپارٹی میں کارکنوں اور عوام سے رابطوں کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے پارٹی کے یوتھ ونگ کے شعبے یا انہیں اپنا مشیر بنانے کے حوالے سے غور کر رہے ہیں اور وہ بہت جلد اس حوالے سے ذمہ داروں کو حتمی فیصلہ کر لیں گے ۔